پٹنہ// راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے ایک نجی ٹیلی ویزن چینل کے پروموٹر اور ان کی بیوی کے گھر سی بی آئی کے چھاپے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی حکومت میڈیا کوچاپلوس بنارہی ہے ۔ مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جو لیڈر، صحافی اورمیڈیا گھرانا ان کے نام کا باجا نہیں بجائے گا ، سرکاری بھونپو نہیں بنے گا اس پر یہ کیس، مقدمے اور چھاپے ڈلوائیں گے ۔ یہی ایمرجنسی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دہلی کی حکومت میڈیا کو چاپلوس بنارہی ہے ۔ جو مخالفت کرے انہیں جانچ ایجنسی کے ذریعہ سے دبا دو ۔ لالو نے لوگوں سے اپیل کی کہ متحد ہوکر ساتھ آئیں اور ملک کو بچائیں۔ آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ سچ کو دبانے اور تنقید کی آواز کو کچلنے کی ہر کوشش کو بے نقاب کرنے میں ہمیشہ ساتھ تھے اور رہیں گے ۔یو این آئی