سرینگر //ڈگری کالج کنڈی کرناہ کے طلاب نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں نہ صرف عملے کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنا ہے بلکہ کالج کی تعمیر کا کام بھی سست رفتاری سے جاری ہے ۔کالج احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے طلاب نے کہا کہ کالج میں انگری کا صرف ایک ہی لیکچر موجود ہے جبکہ کالج میںتمام مضامین کے قریب 800کے طلاب کو پڑھانا ایک لیکچر رکے بس سے باہر ہے ۔طلاب کا کہنا تھا کہ کالج کے تین کلاسوں کےلئے کم سے کم تین سے چار انگریزی لکچررز ہونے لازمی ہیں تاہم اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔طلاب کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کی وجہ سے اُنکی پڑھائی ٹھیک طرح سے نہیں ہو پا رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کہ کالج کی تعمیر کا کام بھی سست رفتاری سے چل رہا ہے اور طلاب کو بیٹھے کےلئے جگہ دستیاب نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کالج کے طلاب کا دسمبر میں سیکنڈ سمسٹر کا امتحان لیا گیا لیکن ابھی تک اُن کا نتائج سامنے نہیں آئے ہیں ۔طلاب نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دور دراز علاقے میں قائم کالج میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور کالج میں تعمیر و ترقی کے کام میں تیز ی لائی جائے ۔