جموں//شہرکے نواحی علاقہ گھروٹہ میں مختلف جگہوں پر بجلی کے کھمبے گرگئے جس کی وجہ سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔گھروٹہ سے تفصیلات دیتے ہوئے محمدافضل نامی شخص نے بتایاکہ یہاں پر تین چارکھمبے گرگئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرمحکمہ غفلت شعاری سے کام لیتاہے کیونکہ یہاںپرلگائی گئی تاریں درختوں کے ساتھ باندھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے جب بھی طوفان یابارش آتی ہے اس سے کھمبوں کارہائشی مکانوں پرگرنے کاخطرہ رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک محکمہ بجلی کاکوئی بھی اہلکار نہیں پہنچاہے جس کی وجہ سے ہمیں سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ گھروٹہ میں تین چارکھمبے گرگئے ہیں اورتاریں ٹوٹ کر زمین پرآپڑی ہیں لیکن تاحال محکمہ کی جانب سے کوئی بھی ملازم نہیں آیاہے جس سے جان ومال کانقصان ہونے کاخطرہ برقرارہے۔