گول//زون گول کے سرنڈا اور سنگلدان مڈل اسکولوںمیں اسٹاف کی شدیدقلت سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ سرنڈا مڈل سکول میں بھی اساتذہ کی قلت سے لوگ سخت پریشان ہیں ۔ اگر چہ کئی مرتبہ زیڈ ای او گول، سی ای او رام بن سے بھی مطالبہ کیا تھا لیکن ابھی تک اسامیوں کاپُر نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پربُرا اثر پڑ رہا ہے ۔سرنڈا مڈل سکول میں 200طالب علموں کو صرف تین ہی تعینات کر رکھے ہیں جن میں ایک دو تو کاغذی کاروائیوں میں ہی لگے رہتے ہیں باقی ایک یا دو استاد ۲۰۰ بچوں کو کیا پڑھائیں گے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک بچوں کو نصاب مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ کچھ ایسے سبجیکٹ ہیں جن کی طرف بچوں نے دیکھا تک نہیں ۔ لوگوںنے سرکار و انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلدازجلدسکول میں عملے کی قلت کودور کیا جائے ۔ادھرسنگلدان مڈل سکول اولڈ ہائر سکینڈری میں جہاں پر یہ مڈل سکول چل رہا ہے ،میں والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سکول میں اساتذہ کی قلت کو دورکرنے کا مطالبہ ۔ والدین نے کہا کہ اگر چہ سکول میں اساتذہ کی قلت کو دور کرنے کی خاطر چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن سے بھی مطالبہ کیا تھا لیکن اس کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ 120طلاب کے لئے صرف 7استاد تعینات ہیں اور کچھ نصاب ایسے ہیں جن کی طرف بچوں نے ابھی تک نظر تک نہیں دی ہے ۔والدین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اس سکول میں اساتذہ کی قلت کے بجائے محکمہ تعلیم مزید قلت پیدا کر رہا ہے ۔