ریاسی //نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ر یاسی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں محکمہ مکانات و شہری ترقی اور محکمہ بجلی کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اُنکے ہمراہ وزیر مملکت فائنانس و پلاننگ اجے نندا ،ڈپٹی کمشنر رویندر کمار، ایس ایس پی طاہر بھٹ ،ڈائریکٹر مکانات و شہری ترقی ارون کمار شرما ،اے سی آر عبد الستار، ایس ڈی ایم کٹٹرہ نیلم کھجوریہ اور مختلف محکموں کے آفیسران و اہلکار بھی تھے۔میٹنگ میں ہو رہی کام کا جائزہ لینے کے بعد اُنہوں نے جس اسٹینڈ سے ریہڑیوں کو فوری طور منتقل کرنے کے کام میں سرعت لانے اور بس اٹینڈ کی وسعت کرنے اور پارکنگ کا مسلہ حل کرنے کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اُںہوں نے زنانہ پارک کے نزدیک ٹائیلٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کی منظوری دی۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے عوامی بہبود کے کاموں کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔اُنہوں نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے پلانٹکے لئے فوری طور پر ٹینڈر اجرا کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوںنے ضلع میں مختلف کیمپ او ر بیداری کیمپ منعقد کرنے پر بھی جانکاری حاصل کی اور ان کیمپوں میں لوگوں خصوصاً خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ ضلع کی مختلف سکیموں میں مقامی لیجسلیٹروں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو شامل کرنے کی تلقین کی۔ ضلع میں غیر رجسٹر شدہ ریہڑیوںکے مسلہ پر اُنہوں نے میونسپل کمیٹی کٹرہ اور ریاسی کو ہدایت دہ کہ وہ ان قصبوں میں ریہڑی زون قائم کرنے کی نشاندہی کرے اور ریہڑی مالکان کو آدھار کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں اُنہوں نے ضلع میں زبردست آندھی طوفان کی وجہ سے بجلی کو ہوئے نقصان کا جانکاری حاصل کی اور متعلقہ اہلکاروں کو ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی فوری طور بحال کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع کو ریاسی بلاک او ڈی ایف بنانے کے لئے انکی سراہنا کی اور کٹٹرہ قصبہ کے ساتھ ساتھ پورے ضلع کو او ڈی ایف بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔