رام بن//رام بن پولیس نے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر باولی بازار کے نزدیک سے ایک چرس سمگلر کو گرفتار کیا ہے اور اسکے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس برآمد کیا ۔ چرس سمگلر کی پہچان عبدل مجید شیخ ولد دین محمد ساکنہ میتراں رام بن کے طور پر کی گئی ہے۔مبینہ سمگلر ایک پالی تھین لفافے میں ایک کلو گرام چرس لی جا رہا تھا کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رام بن امتیاز احمد میر کی قیادت مٰن ایک پولیس پارٹی نے مذکورہ سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 68 درج کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع پولیس نے ضلع ہیڈکوارٹر میں منشیات سمگلروں کو گرفتار کرنے کے لئے ایک مہم چھیڑی ہے جس کے تحت اب تک پولیس نے تین سمگلروں بشمول دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔.