شوپیان// شوپیاں ضلع میں طالب علم عادل کی ہلاکت کے خلاف جمعرات کو دوسرے روز بھی ہڑتال رہی ۔ اس دوران تمام دُوکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے تاہم سڑکوں پرٹریفک کی نقل وحرکت جُزوی طورجاری رہی ۔قصبہ میں بھاری تعداد میں فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ہڑتال سے پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری پر بھی اثر پڑا۔اس دوران بونہ گام اور مین مارکیٹ میں کچھ نوجوانوں نے پتھرائو کیا لیکن پولیس نے انہیں بھگا دیا۔اس دوران پانپور میں بدھ کو طلبا پر ہوئی شلنگ کے نتیجے میں مکمل ہڑتال رہی۔ البتہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔