نئی دہلی//بھارتی ایئرفورس کے سابق سربراہ ائیرچیف مارشل پی وی نائک نے سخت اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جنگجووں سے نپٹنے کیلئے دراندازی کی جگہوں پر بغیر کسی وارننگ کے ہوائی حملے کئے جائیں۔ایئر فورس کے سابق سربراہ نے جنگجوں سے نپٹنے کیلئے کئی طریقہ کاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ریاست میں گورنرراج کے چند ماہ میں مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’سخت فیصلے لینے ہوں گے جنکی حالات مانگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکے لئے سنگدلی کی ضرورت ہے جو دوسرے سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ سال 2009سے 2011تک ائیر فورس کے سربراہ رہنے والے نائک نے کہا ’’وہاں ہوائی طاقت کا سخت استعمال ہونا چاہئے جو وادی میں آج تک استعمال نہیں ہوا ہے‘‘۔نائک نے کہا ’’ لائن آف کنٹرول کے نزدیک جہاں دراندازی کے خطرات موجود ہیں کو حساس زونوں میں تبدیل کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حساس علاقہ ان جگہوں پر 10کلومیر تک ہونا چاہئے جبکہ اس میں فضائی جگہ شامل ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان حساس زونوں میں کوئی بھی نقل وحمل کو غیر قانونی سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو ہمیں ان مشوروں پر غور کرنا چاہئے۔ ‘‘ نائک نے کہا ’’غیر ملکی جنگجووں کو ختم کرنے کیلئے ہمیں سپیشل فورسز کو پوری طاقت کے ساتھ تعینات کرنا چاہئے تاکہ طلب و تباہ کا مقصد پورا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 250غیر ملکی جنگجووں سرگرم ہیں اور ان کو ختم کرنے کیلئے خصوصی فورسز کو تمام اختیار ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’ گورنر راج تب تک جاری رہنا چاہئے جب تک نہ وادی میں منصفانہ انتخابات منعقد کرائیں جائیں۔‘‘ ہوائی فوج کے سابق سربراہ نے کہا کہ کشمیر میں موجود بغیر انسان کام کرنے والے ہوائی جہازوں ، ہیلی کاپٹر وغیر کیلئے سافٹ وئیر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کیلئے امریکہ میں بنے اے سی130اور سی وین 30جہازوں کو تبدیل کر کے اُن پر راڈار سے قابو ہونے والے 20ایم ایم گن اور 105ایم ایم Howitzwrاستعمال ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ Haleاور Uavsکوحساس زونوں اور جنگ زدہ علاقوں میں تعینات کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حملوں کیلئے ہیلی کاپٹروں کو دن میں تیار رکھنا چاہئے جبکہ فوج کی دستوں کوMI17ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تیار رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جب UAVمخصوص نشانوں کا پتہ لگائے گی تو اس کی جانکاری سی 130ہیلی کاپٹروں کی سکرین پر ہو گی جو اُن کا پیچھا کرتے جنگجوئوں پر حملے کریں گے ۔