جموں//تین روزہ سدھ مہادیو میلہ اپنے اختتام کوپہنچ گیاہے۔ اس دوران ضلع اوربیرون ضلع کے زائد از 60ہزار شردھالوئوں نے تاریخی شومندرشرائین میں پوجاکی۔ اس تین روزہ میلے کے دوران متعدد تمدنی پروگرام کھیل کودکی سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا۔ مقامی لوگوں اورسرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال لوگوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ضلع انتظامیہ نے اس میلے میں شرکت کرنے والے لوگوں کیلئے خاطرخواہ انتظامات کئے تھے۔