سرینگر//تحریک حریت نے بانڈی پورہ میں بالعموم جوانوں اور ثاقب رشید قویل، عبدالحمید ڈار آلوسہ کو بلا جواز تنگ کرنے اور عادل رمضان وانی ولد محمد رمضان وانی بانڈر پورہ خانصاحب بڈگام کو پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کے لیے مکلف ٹھہرانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے جوانوں کو تنگ کرنے، اُن کے گھروں پر چھاپے ڈالنے اور تھانوں میں حاضری دلوانے کی کارروائیوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے دھونس اور دباؤ سے جوانوں میں عدمِ تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے اور جوانوں کو پُرامن زندگی گزارنے کے بجائے اُن میں ذہنی تناؤ اور انتشار پیدا کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو اس ظلم وجبر کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔