سرینگر//جموں وکشمیر پولیس نے غیر معمولی فیصلے کے تحت 4ڈی ایس پیزکے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ڈئرایکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے اتوار 11جون کو ایک آڈر زیر نمبر 1894of2017 اجرا کیا گیا جس کے تحت ڈی ایس پی( آئی آر)14بٹالین وجاہت حسین کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی (پی سی) زینہ پورہ شوپیان تعینات کیا ہے ۔ڈی ایس پی (آئی آر ) 18بٹالین بانڈی پورہ شیح مدثر احمد فاروقی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ٹریفک پلوامہ شوپیاں تعینات کیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ پوسٹ خالی تھی ۔ڈی ایس پی جموں وکشمیر آرمڈ پولیس 13بٹالین محمد فاروق ریشی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر محمد نثار خان کی جگہ تعینات کیا ہے جبکہ محمد نثار خان ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سرینگر کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی (جے کے اے پی )13بٹالین تعینات کیا ہے ۔