سرینگر//آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ نے ایک اور عزاز حاصل کیا ہے۔ سال 2017کی رینکنگ سروے میں ٹائمز بی بی ائے ایجوکیشن پورے بھارت میں آرینز گروپ کی طرف سے چلائے جانے والے بی بی ائے کیلئے ادارے کو 45ویں نمبر دیا ہے۔ آرینز گروپ، چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے طلبہ ، عملے اور کالج کے منتظمین کو مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی کامیابی سب لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ حال ہی میں جاری کی گئی رینکنگ میں چندی گڑھ کے آرینز گروپ کے علاوہ دیگر دو کالجوں کو 50کی رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے ۔ کٹاریہ نے کہا کہ بی بی ائے کا کورس آرینز انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے سال 2007میں شروع کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اور تدریسی عملے نے کالج کی شان رکھنے کیلئے کافی محنت کی اور یونیوسٹی امتحانات میں امتیازی پوزشین حاصل کر کے کورس کی شان کو برقرار رکھا ہے۔ اس موقع پر آرینز گوروپ کے رجسٹرار سکھ مان باتھرینکنگ تعلیمی معیار، تحقیقات ، تدریسی کامیابی اور دیگر چیزوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2007میں شروع کئے گئے 7مختلف کالجوں جن میں آرینز کالج آف انجینئرنگ، آرینز کالج آف لاء، آرینز بزنس سکول ، آرینز انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ، آرینز ڈگری کالج، آرینز کالج آف ایجوکیشن اور آرینز ی انسٹیچوٹ آف نرسنگ شامل ہے۔