سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمد لون نے بمنہ اور شریف آباد میں جہلم فلڈ سپل چینل کا دورہ کر کے ملبے ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس کام میں تیزی لانے پر زور دیا تاکہ مستقبل میں سیلاب کے خطرے کو ٹالا جاسکے۔انہوں نے 15 اضافی مشینیں کام پر لگانے کے احکامات دئیے۔ اُن کے ہمراہ محکمہ کے چیف انجینئر او ردیگر افسران بھی تھے۔