نئی دہلی// وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیلاش مان سروور یاترا کے دوران مسافروں سے ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ یاترا کے راستوں کو صاف ستھرا رکھنے سے اس یاترا میں مزید پنیہ (ثواب) ملے گا۔محترمہ سوراج نے کیلاش مان سرووریاترا کے لئے پہلے جتھے کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس یاتراپر جانے کا انہیں مسافروں کو موقع ملا ہے جنہیں خود بھولے ناتھ نے بلایا ہے ۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے راستوں کو گندہ نہ کریں اور پہلے سے راستے پر گندگی کہیں نظر آئے تو مل جل کر اس کی صفائی کردیں۔