جموں//سکھوں کے چھٹے گورو، گورو گوبندسنگھ کاپرکاش اُتسوعقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔اس سلسلے میں گورودوارہ ڈگیانہ آشرم جموں میں مہنت منجیت سنگھ جی شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کی قیادت میں پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میں کثیرتعدادمیں سکھ عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس دوران راگیوں اور مذہبی رہنمائوں نے گوروجی کی زندگی اورکارناموں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ اس دوران مختلف سکھ تنظیموں جن میں شرومنی اکالی دل ، سکھ یونائٹیڈ فرنٹ ، بھائی کنہیا نکشم سیوا سوسائٹی، اے آئی ایس ایس ایف ، سکھ نوجوان سبھا، سکھ ویلفیئرسوسائٹی کے لیڈران اور ممبر ان ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے حصہ لیا۔ اس دوران ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں پنچابی زبان کوسکولوں میں لاگوکرنے ،سکولوں میں پنچابی اساتذہ تعینات کرنے، ہائی کورٹ میں سکھ جج کی تعیناتی، پی اوکے 1947 کے فی رفیوجی کنبہ 30لاکھ روپے مالی امداد اور سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کی مانگ کی گئی ہے ۔اس دوران مقررین نے ریاست میں مائنارٹی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا۔ اس دوران ضلع گورودوارہ پربندھک کمیٹیوں کواکال تخت صاحب اورایس جی پی سی امرتسرکی ہدایات پرعمل پیرانہ ہونے اور مذہبی قواعدکی خلاف ورزی کے لئے تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔اس موقعہ پر سردار رنگیل سنگھ کی موت پر دُکھ کااظہاربھی کیاگیا۔اس دوران پروگرام میں پرکاش پورب ، ایس سدرشن سنگھ وزیر ، ایس دیال سنگھ وزیر ، ایس موہندرسنگھ،ایس۔پرمجیت سنگھ، ایس سریندرسنگھ کالا، ایس دربندرسنگھ ، ایس رمنیک سنگھ، ایس فتح سنگھ، ایس راجہ سنگھ، ایس راجندرسنگھ، ایس گجن سنگھ، ایس ہرپال سنگھ پرنس ودیگران بھی موجودتھے۔