سانبہ//ٹیکسٹائیلز کے مرکزی وزیر اجے تمتا، صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا اور ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما نے آج ہینڈ لو م ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سانبہ کا دورہ کر کے اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے ریاستی ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات کی سراہنا کی۔ مرکزی وزیر نے ملحقہ علاقہ جات کے دستکاروں کو ہینڈ لوم فراہم کرنے پر زوردینے کے علاوہ ریاست کے دستکاروں کو مرکز کی طرف سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی دی۔گنگا نے ہینڈلوم مصنوعات کی سیل کو فروغ دینے اور سانبہ میں ایک کلسٹر قائم کرنے کی گنجائش تلاش کرنے پر زور دیا۔اس سے قبل وزراء نے سرور وجے پور میں مودی فیسٹ کا افتتاح کیا او رنریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں کو اُجاگر کیا۔ مرکزی وزیر نے سکیموں کی بہتر عمل آوری پر زور دیا۔ گنگا اور جُگل کشور نے عوام کو اِن سکیموں سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔