بارہمولہ /دست کی بےماری کے روک تھام کےلئے بارہمولہ مےں محکمہ صحت نے 15روزہ جانکار ی مہم کا آغاز کےا ہے ۔اس سلسلے مےںپرائمری ہےلتھ سےنٹر شےری بارہمولہ مےں اےک جانکاری کےمپ منعقد کےا گےا۔ آئی ڈی سی اےف پروگرام کا افتتاح اےم اےل اے بارہمولہ جاوےد حسن بےگ نے کےا جن کے ہمراہ چےف مےڈکل آفےسر بارہولہ ڈاکٹر بشےر احمد چالکو تھے ۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ضلع بھر مےں پانچ سال تک کے بچوں کو دست پر قابو پانے کےلئے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا تھا ۔اس موقعہ پر بی اےم او شےری ڈاکٹر نثار احمد وانی کے علاو ہ پرئمری ہےلتھ سےنٹر شےری کے ڈاکٹر وں اور نےم طبی عملہ بھی موجود تھا ۔ سی اےم اور بارہمولہ نے بتاےا کہ صاف اور محفوظ پانی کاستعمال کرنا اشد ضرورت ہے تاکہ اس پر قابو پاےا جاسکے ۔ جاوےد حسن بےگ نے پروگرام کے انعقاد کےلئے محکمہ صحت کی سراہنا کی ۔انہوں نے آنگن واڑی اور آشاورکروں پر زور دےا ہے کہ وہ لوگوں کو صحت و صفائی کے بارے مےں اُن کی دہلےزپر بھی جانکاری فراہم کرےں ۔