سرینگر//انفورسمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہ میں ایک سکارڈ نے 3؍ جون سے 12؍ جون 2017ء تک سرینگرکے مہجور نگر، چھانہ پورہ ، لال نگر، باغ ماہتاب ، گوجوارہ ، نوشہرہ ، بچھوارہ ، بٹہ مالو ، مہاراجہ بازار،وزیر باغ ،راج باغ ، بمنہ اور دیگر علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کی ۔اس دوران 305 تجارتی اداروںکا معائینہ کیا گیا اور اشیائے ضروریہ ایکٹ 1995کی خلاف ورزی کرنے والے 81قصور وار دکانداروں سے 36850روپے جرمانہ کے طور وصول کئے ہیں۔