سرینگر//ٹنگمرگ میں پچھلے تین روز سے بی ایس این ایل کی سروس ٹھپ پڑی ہے جس کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر نہ صرف صارفین بلکہ سیاحت سے وابستہ لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی ایس این ایل صارفین کو بہتر نیٹ ورک سروس فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہئے جس کی وجہ سے لوگ دیگر کمپنیوں سے کنکشن خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔عبدالقیوم نامی ایک شہری نے کہا کہ بی ایس این ایل کے خراب نظام کی وجہ سے دور جدید میں لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔