سرینگر//سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دن رات ہوائی پروازوں کی شروعات کے سلسلے میںریاسی انتظامیہ کی ایک میٹنگ سوموار کو سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں سرینگر ہوائی اڈے کے تمام پرائیوٹ ائر لائینز نے دن رات اڑانیں شروع کرنے پر رضامند ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے پہلے ہی منظوری دی ہے۔ ایڈیشنل کمشنرکشمیر اے آر ڈار نے آفیسران کی میٹنگ میں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 24×7ہوائی اڑانیں شروع کرنے کیلئے لوازمات کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں ہوائی اڈے میںمناسب روشنی کے انتظام،حفاظتی انتظامات،اہم جگہوں پر واچ ٹاورس اوردیگر لازمی انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اورانڈین ائر فورس نے سرینگر ہوائی اڈے سے دن رات ہوائی اڑانوں کی شروعات کے لئے پہلے ہی منظوری دی ہے۔البتہ تمام ائر لائینز کیلئے ہوائی اڑانیں شروع کرنے کیلئے ڈی جی سی اے کی منظوری لازمی ہے۔ایڈیشنل کمشنر کشمیر نے مختلف سرکاری ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل پر زوردیا ہے تاکہ 24×7اڑانوں کی شروعات کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کی طرف سے بھی اس سلسلے میں مکمل تعائون دیا جائے گا۔