سرینگر //حریت(ع) چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند اور لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو منگل کے روز اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ مہاجر ملت مولانا محمد یوسف شاہ کی یاد میں پائین شہر کی عالی مسجد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لئے وہاں جانے والے تھے۔میر واعظ کی رہائش گاہ نگین پر پولیس نے پہرا بٹھا دیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ خانہ نظر بند کردیئے گئے ہیں لہٰذا گھر سے باہر آمنے کی کوشش نہ کریں۔ ادھر پولیس نے جے کے ایل ایف کے آبی گزر آفس کو منگل کو بعد دوپہر گھیرے میں لیا اور ملک کو گرفتار کرکے لے گئے ۔ انہیں تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کردیا گیا ہے۔شاہدالسلام کو بھی خانہ نظر بند کیا گیا تھا۔