سرینگر//منشیات اسمگلروں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ماگام پولیس نے ایک ڈرائیورکوگرفتار کرکے نشہ آورادویات ضبط کی۔ ایس ایس پی آفس بڈگام کے بیان کے مطابق 12جون کوچیکنگ کے دوران پولیس تھانہ ماگام کی ایک ٹیم نے اڈینہ پُل کے نزدیک ایک سوموگاڑی زیرنمبر JK01K-3772کوروک لیا اور تلاشی کے دوران نشہ آورادویات کی بھاری مقدارضبط کی اورڈرائیورشبیراحمدوانی ساکنہ بیروہ کوحراست میں لیااور ایف آئی آرزیرنمبر77/2017درج کیاگیا۔