سرینگر// مجھ گنڈ سرینگر میںبوسیدہ ترسیلی نظام کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے ۔ ایک عوامی وفد نے بتایاعلاقے میں ایک رہائشی کالونی میں درجنوں کنبے رہائش پذیر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ علاقے میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے برسوں سے پہلے لکڑی کے بجلی کھمبے نصب کئے گئے جن کی مدد سے علاقے میں ترسیلی لائنیں بچھائی گئیں ،لیکن حیرت کا مقام یہ ہے کہ انکی کبھی نہ تو مرمت ہوئی اور ہی بحالی کا کوئی منصوبہ ترتیب دیا گیا ۔وفد نے بتایا کہ یہاں ترسیلی لائنیںعارضی بنیا دوں پر بچھائی گئی اور یہاں ہمہ وقت حادثہ کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کو چھوم رہی ترسیلی لائنیں کسی بھی وقت جان لیواء ثابت ہو سکتی ہیں ۔وفد نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کھیل میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں ایک ترسیلی لائن زمین پر آگئی اور ایک بڑا حادثہ ہوتا ہوا رہ گیا ۔وفد نے بتایا کہ کئی ماہ قبل یہاں نئے بجلی کے کھمبے نصب کئے گئے لیکن ترسیلی لائنیں اُن کھمبوں پر منتقل نہیں کی گئی ۔ان کا کہناتھا بارہا یہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی موثر قدم نہیں اٹھا یا گیا ۔