کپوارہ//کپوارہ ضلع کے کرالہ پورہ علاقہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں 20افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی ایک کو شدید چوٹیں آئی ہیں ۔بدھ کی صبح کو چوکی بل سے کرالہ پورہ کی طرف آرہی ایک منی بس زیر نمبر JK091404راوت پورہ بٹہ پورہ کے مقام پر الٹ گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منی بس اس قدر تیز چل رہی تھی کہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے گا ڑی اس کے قابو سے باہر گئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20مسافر زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر سکولی بچے شامل تھے ۔مقامی لوگو ں اور پولیس نے فوری طور پر زخمی کو گاڑی سے باہر نکالا اور سب ضلع اسپتال کرالہ ورہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا جہا ں سے4شدید زخمیو ں کوضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی جبکہ منی بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا ۔دریں اثناء پولیس ترجمان کے مطابق بیم بیٹ کرگل کے نزدیک نامعلوم سکارپیوگاڑی نے ایک رہگیر لڑکی نصرینہ نیاز دختر نیاز احمد ساکن بیم بیٹ درس کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔اسی طرح کے ایک حادثے میں سیمشاہ درس کے نزدیک ایک ماروتی کار زیر نمبری JK01H/7551 اور ایک ہونڈا گاڑی زیر نمبری HR2638.2882 کے بیچ آپس ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد محمد اسماعیل ولد غلام محمد اور غلام محمد ولد عبدالستار ساکنان ہولی یال درس زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔