سرینگر// وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کے کاڈی نیٹر تصدق مفتی نے کئی محکموں کے افسران کی میٹنگ صدارت کرتے ہوئے التوأ میں پڑی عوامی شکایات کا جائز ہ لیا۔میٹنگ کے دوران شکایات کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔شکایت کنند گان کو اُن کی شکایات پر کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے تصدق مفتی نے شکایتی سیل کی ویب سائٹ پر مختصر جانکاری دستیابی رکھنے کی ہدایت دی۔تصدق مفتی نے کہا کہ شکایتی سیل کے قیام کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے علاوہ عام لوگوں کو بااختیار بنانا اور ان کو یہ یقین دلانا ہے کہ حکومت اُن کی آواز سن رہی ہے ۔میٹنگ میں تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر کشمیر ، محنت و روزگار ، صحت و طبی تعلیم ، صنعت و حرفت ، تعلیم ، مکانات و شہری ترقی ، جنگلات و ماحولیات ، آر اینڈ بی، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔