کپوارہ// سرحدی ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری سے لوگ دم بخود ہوگئے۔بدھ کی سہ پہر اگرچہ کھلی دھوپ تھی تاہم موسم نے اچانک کروٹ لی اور درگمولہ کے وٹر کھنئی ,شالہ پورہ اور کرالہ پورہ مضافاتی علاقوں میں قہر انگیزژالہ باری ہوئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری اس قدر خوف ناک تھی کہ لوگ دم بخود ہوگئے ۔لولاب ،ہاے ہامہ ،منی گاہ ،درگمولہ ،نتنوسہ ،ودی پورہ علاقوں میں ژالہ باری سے کھیت کھلیانوں اور میوہ باغات کے علاوہ دھان کی پنیری اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔واضع رہے کہ ضلع کے کئی علاقوںمیں یہ دوسری ژالہ باری تھی۔