سرینگر// نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی ریاست کے لوگوں کے حق میں ہے اور اس سے دفعہ 370 پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مخالفت کرنے والوں کو اس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی چاہیے اگر ضرورت پڑے گی تو ترمیم بھی کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بانڈی پورہ میں شیرکشمیر سٹیڈیم کے متصل آر اینڈ بی کے عارضی گیسٹ ہاوس کے احاطے میں منعقدہ عوامی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ جی ایس ٹی کے متعلق سٹڈی کریں کیونکہ یہ بل عوام کی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کا کام ہی بلاوجہ تنقید کرنا ہے وہ لوگوں کی بھلائی کے لیے نہیں سوچتے ہیں ان کے مخالفت سے کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ہم نے عوام کے فائدے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔