سرینگر //نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر چودھری محمد رمضان نے حالیہ ژالہ باری سے ہوئے نقصان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ضلع بڈگام کے کئی علاقوں خصوصاً چک وانہ ہامہ، بیروہ اور رٹھسنہ میں فصلیں اور میوہ جات تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ضلع کپوارہ خصوصاً تحصیل ہندوارہ کے ژوگل، کنڈی، نتنوسا، کی گام، درگہ مولہ میں اخروٹ، دان کی پنیری اور مختلف میوہ باغات اور ساگزاروں کو 100فیصدی نقصان پہنچا ہے۔ لیکن افسوسناک بات ہے کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تخمینہ تک بھی نہیںلگایاگیا۔ انہوںنے کہاکہ اس علاقے میں لوگ کھیتی باڑی اور محنت و مشقت کرکے روزی روٹی کماتے ہیںلیکن سب کچھ تباہ ہونے سے ان کی امیدیں خاک ہوگئی ہیں۔ چودھری محمد رمضان نے کہاکہ حکومت اس نقصان پر متاثرین کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے ۔