نئی دہلی// عدالت اعظمیٰ نے میویشی منڈیوں میں گائے اور دیگر جانوروں کی فروخت اور خریداری پر روک لگانے کے مرکزی حکومت کے نوٹی فیکیشن پر آج اسے نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی صدارت والی تعطیلاتی بنچ نے کیس کی اگلی سماعت کے لئے11 جولائی کی تاریخ مقرر کی۔ بنچ نے مرکز کو نوٹس کا جواب دینے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ عدالت نے حیدرآباد میں واقع غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا جماعت القریش ایکشن کمیٹی کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر روک لگانے سے متعلق مرکز کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مرکز کا یہ نوٹیفکیشن امتیازی اور غیر آئینی ہے کیونکہ یہ مویشی تاجروں کو روزی روٹی کمانے سے محروم کرنے والاہے۔ اس کا دعوی تھا کہ مرکز کے اس حکم سے غریب کسانوں کو گہرا دھکا لگا ہے اور ملک کو ایک لاکھ کروڑ روپے گوشت کی صنعت سے کم ہو گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی25مئی کے نوٹیفکیشن میں ذبح کے لئے جانوروں مارکیٹ میں گائے اور دیگر جانوروں کی فروخت اور خریداری پر روک لگائی گئی ہے۔