جموں//گوجر اینڈ بکروال دیش یوتھ باڈی نے گزشتہ دنوں اسرار آباد سدھرا میں جے ڈی اے کی طرف سے چلائی گئی انہدامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک مخصوص طبقہ کے خلاف بھید بھائو کی پالیسی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرارآباد جموں میں 13جون 2017کو رہائشی مکانوں کو منہدم کرنے کی انسانیت سوز وقفے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان لوگوں کو کسی قسم کا قبل ازوقت نوٹس نہیں دیا گیا جو کہ قانونی اقدار کے سر اسر خلاف ہے پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ اس علاقہ میں زیادہ مسلمان آباد ہیں اور انہیں جموں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اوردیگر قوم دشمن عناصر کی جانب سے عتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ زمین سٹیٹ لینڈ ہے اور روخنی ایکٹ کے تحت اس زمین کو لایا گیا ہے اور بغیر کسی نوٹس کے اس ایریا کے غریب مسلمانوں کو ماہ رمضان میں تنگ طلب کیا جا رہا ہے پریس کانفرنس میں ریاستی حکومت سے استدعا کی گئی کہ وہ مستقبل میں اس ایریا کے لوگوں کو تنگ طلب نہ کیا جائے۔بطور دیگر اس علاقہ کے لوگ یک جوٹ ہو کر مظاہرے،دھرنے اور ہڑتالیں کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور حالات خراب ہو سکتے ہیں۔