رام بن//پولیس ایس ڈی آر ایف اور کیو آر ٹی رضاکاروں نے دریائے چناب سے اشفاق احمد کی نعش کو ڈھونڈ باہر نکلانے کے لئے تلاشی مہم شروع کی ہے،جو کہ گُذشتہ منگل کی صُبح کو دریا میں بہہ گیا تھا ۔تاہم آخری اطلاعات آنے تک پولیس کو اس سلسلہ میں کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی ہونے کی وجہ سے پولیس کی تلاشی ٹیموں کو نعش کو ڈھونڈنے میں کافی دقتیں آتی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ چندروگ کاایک لڑکا دریائے چناب میں بہہ گیا جب وہ کرکٹ کھیل رہا تھا اور اسکا پیر پھسل کر دریا میں جا گرا۔اور پانی کی تیز لہرون نے اُسکو اپنے ساتھ بہا لیا ۔اگر چہ پولیس نے نعش کو ڈھونڈنے کے لئے تلاشی مہم چلائی تاہم کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رام بن کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں بعض پولیس اسٹیشنوں کو بھی جانکاری دی ہے۔