ابل// افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ یہ حملہ شیعہ اکثریتی علاقے میں ایک مسجد کے احاطے میں کیا گیا۔ تین حملہ آوروں نے الظاھرہ مسجد کے احاطے میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس کے بعد وہ احاطے میں واقع باورچی خانے میں گھس گئے ۔ بعد میں ان میں سے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا اور دو دیگر کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں تین شہری اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے وہیں چار شہری اور چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم آئی ایس نے اپنی نیوز ایجنسی اماک کے ذریعے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نومبر میں ایک شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 30 سے [؟][؟]زائد لوگوں کی موت ہوئی تھی اور اس حملے کی ذمہ داری بھی اسلامک اسٹیٹ نے لی تھی۔رائٹر۔