سرینگر//ریاستی کانگریس نے موجودہ حالت میںجی ایس ٹی کو جموں کشمیر میں لاگو کرنے کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کا نگریس پارٹی ریاست کی مالی اور سیاسی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ریاستی کانگریس کے قانون ساز یہ نے جمعہ کو ایک غیر معمولی میٹنگ طلب کی جس میں جی ایس ٹی پر طلب کئے گئے خصوصی اسمبلی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کانگریس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق کانگریس نے جمعہ کو قانون سازیہ ممبران کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں جی ایس ٹی معاملے پر غور وخوض کیا گیا ۔اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے طلب کئے گئے خصوصی اسمبلی اجلاس اور ریاست کوحاصل خصوصی پوزیشن کے کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران نے جی ایس ٹی معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے جی ایس ٹی کو ریاست میں لاگو کرنے پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا ۔ان کا کہناتھا کا نگریس پارٹی ریاست کی مالی اور سیاسی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت جی ایس ٹی کا قیام ریاست میں نا قابل قبول ہے ۔اجلاس میں با اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ کانگریس پارٹی ہر اُس اقدام کی مخالفت کرے گی جسے جموں وکشمیر کی مالی اور سیاسی خود مختاری متاثر ہوگی ۔