سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں گاندربل میں 93 میگاواٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو نائب وزیر اعلیٰ کی صدارت والی سب کمیٹی کی سفارشات پر اس کے قیام کو منظوری دی۔کابینہ نے ایک اور اہم فیصلے میں 534 فارسٹ گریجویٹوں کو رہبر جنگلات کے طور تعینات کرنے اور333اضافی فارسٹ گارڈوں کی اسامیوں کے قیام کو بھی منظوری دی۔ قبائیلی امور محکمہ میں مختلف زمروں کے تحت 56 اسامیوں کے قیام کو منظوری دی گئی۔ ان میں 6 ضلع ویلفیئر افسر، 16 ٹرائبل ویلفیئرافسر ، 6 اکائونٹس اسسٹنٹ اور 16 جونیئر اسسٹنٹ و6 آرڈرلی اسامیاں شامل ہیں۔کابینہ میٹنگ میں راجپورہ میں میڈیکل بلاک کے قیام کو 12 اسامیوں سمیت منظوری دی گئی۔میٹنگ میں پشمینہ ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن سینٹر سرینگر میں مختلف زمروں کے تحت 5 اسامیوں کے قیام کو منظوری دی گئی ۔کابینہ میٹنگ میں ہائیگام ۔ننگلی ۔ تارزو کے لئے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو منظور ی دی ۔ کابینہ نے مختلف زمروں کے تحت 13 اسامیوں کے قیام کو بھی منظوری دی۔کابینہ میٹنگ میں آج 330 میگاواٹ کشن گنگا پروجیکٹ سے متاثرہ 227 کنبوں کے لئے 68100 فٹ لکڑی کی ٹرانسپورٹیشن کو منظوری دی ۔