حاجن//حاجن سوناواری سے ملحقہ علاقہ بانیاری میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 8سالہ کمسن بچہ نہاتے ہوئے دریا ئے جہلم میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔بانیاری میں 8سالہ ناصر احمد کھانڈے ولد ریاض احمد کھانڈے اپنے دیگر ہم عمر دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت سے بچنے کی خاطر نہانے اترے جس دوران ناصر احمد کھانڈے پانی کی گہرائیوں میں ڈوبنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اس موقع پراسکے ہم عمر دوستوں نے شور مچایا ۔مقامی لوگوں نے اس موقع پر بہت کوشش کی ناصر احمد کو بچانے کی پانی کی گہرائیوں اور تیز رفتاری کے باعث ایک کلومیٹر دوری سے کمسن بچہ کی لاش دریا جہلم سے برآمد کی گئی لاش جب گھر لائی گئی تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔