نوشہرہ //حد متارکہ پر پچھلے چھ دن کے دوران ہونے والی جنگ بندی معاہدہ کی 12ویں خلاف ورزی کے دوران ہندوستان کے زیر انتظام علاقہ میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ ایک دوسرا زخمی ہو گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی میڈیا نے ہندوستانی افواج کی فائرنگ سے دو پاکستانی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہواہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ نوشہرہ کے کلسیاں سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے صبح کے وقت اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میںبھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔فائرنگ اور گولہ باری میں مارے گئے اہلکار کی شناخت 8سکھ لائی کے نائک بختاور سنگھ ساکن حاجی پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے جبکہ سپاہی کلدیپ سنگھ اس دوران شدید زخمی ہوہاے جس کوفوری طور پر علاج کیلئے آرمی ہسپتال اودھمپور منتقل کیاگیا۔واضح رہے کہ حد متاررکہ پر ہندوپاک کے درمیان حالیہ کچھ عرصہ سے شدیدکشیدگی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے آر پار کئی شہری اور فوجی ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔جموں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل منیش مہتہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا 'پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میںصبح 5:15پر کو بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا'۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح فائرنگ کے تبادلے میں 8سکھ لائٹ انفینٹری سے وابستہ بختاور سنگھ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی جوان کو راجوری میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔مہلوک سپاہی کی عمر فقط 34سال تھی اور وہ پنجاب کے ہوشیار پور ضلع میں حاجی پور گاﺅں کا رہنے والا تھا۔ اس کے پسماندگان میں اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں جن کی عمریں 11سال، 9سال اور 10ماہ ہیں۔آج یعنی ہفتہ کے روز فوج کی طرف سے اپنے جانباز ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اس کی لاش آخری رسومات کے لئے آبائی گاﺅن روانہ کر دی جائے گی۔انہوں نے بتایا 'فائرنگ کا سلسلہ اب رک گیا ہے '۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران راجوری اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی پر جنگ بندی کی پے درپے خلاف ورزیاں کی گئیں۔