نوشہرہ//سب ڈویژن میں ایک سرحدی حفاظتی فوج کا ایک اہلکار پراسرار حالات میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ کے بریری گاﺅں میں تعینات بی ایس ایف کا ایک اہلکار ناول رام بھگت جمعرات کی رات کو کہیں لاپتہ ہوگیا۔ یہ اہلکار بی ایس ایف کی 15ویں بٹالین میں تعینات تھا کہ اچانک کہیں گم ہو گیا۔ جس کی یونٹ نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے ۔