سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ تصادم کی جگہوں سے دور رہیں۔انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تصادم کی جگہوں کے قریب نہ جائیں کیونکہ اس طرح ان کی جانوںکو خطرہ لاحق رہتا ہے۔صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے سرکردہ اورممتاز شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو اُن علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیںجہاں تصادم کے دوران ملٹنٹوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔