سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین یاسین ملک نے ضیاء الدین جیلانی جو فرنٹ کے ضلع صدر بانڈی پورہ سید نثار جیلانی کے والد تھے ،کو برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ انہوںنے شہداء ،انکے خانوادے کی تحریکی خدمدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک عظیم انسان اور مخلص و دیندار شخصیت تھے۔ یاسین ملک نے مرحوم کیلئے اعلیٰ درجات کی دعائیں کیں۔فرنٹ نے بوگام بڈگام کے بشیر بوگامی کے برادر نذیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔فرنٹ کے سینئر اراکین محمد رمضان،مولوی عبدالرشید،اے اے سرور،ٹیکا خان اور فاروق بیگ نے مرحوم کے گھر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔