Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ایوان اسمبلی میں اراکین آپس میں الجھ پڑے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
سرینگر// ریاستی اسمبلی میں گرم گفتاری،تلخ کلامی اور طعنہ زنی کے بیچ اس وقت عجیب و غریب مگر دلچسپ ماحول پیدا ہوا جب نیشنل کانفرنس کے دو لیڈروں نے دیہی ترقی کے وزیر ایڈوکیٹ عبدالحق خان کو اخوانی بندوق برداراور البرق کا جنگجو جتلایا۔ سروڑی اور جاویدمصطفی میر کے درمیان الزاما ت و جوابی الزامات کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جبکہ انجینئر رشید نے بھی تیزابی الفاظ کا استعمال کیا اور سجاد لون بھی برہم ہوئے۔ ریاست میں’’ جی ایس ٹی‘‘ کے اطلاق پر بحث کیلئے بلائے گئے خصوصی اسمبلی سیشن میں پہلے روز ہی ایوان اسمبلی میں آپسی تکرار اور ایک دوسرے پر وار کیا گیا۔ حزب اختلاف کے ممبران نے شہری ہلاکتوں کے خلاف پہلے ایوان اسمبلی کے باہری گیٹ اور بعد میں سیاہ پٹیاں لگا کر ایوان میں دھرنا دیا۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور احتجاج کرنے لگے۔نیشنل کانفرنس ،کانگریس اوردیگراپوزیشن ممبرا ن نے خصوصی اجلاس کی کارروائی کابگل بجتے ہی ماتھے پرسیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان کے اندر’’اسرائیلی وآرایس ایس ایجنڈانہیں چلے گا،ریاستی دہشت گردی بندکرئو‘‘جیسے نعرے بلندکرتے ہوئے مخلوط سرکارسے شہری ہلاکتوں،طلاب کیخلاف پیلٹ گن کے استعمال ،زیادتیوں اورہراسانیوں کے واقعات کاجواب طلب کیا۔انہوں نے ہاتھوں میں پُلے کارڈس اُٹھارکھے تھے جن پرریاستی دہشت گردی بندکرئو،معصومین کی ہلاکتیں بندکرئو، طلاب کیخلاف پیلٹ گن کااستعمال بندکرئو،گھرگھرگائو ںگائوں توڑپھوڑ اورہراسانیاں بندکرئواورخون خرابہ بندکرئو جیسے نعرے ضبط تحریر میں لائے گئے تھے ۔سابق اسپیکرمحمداکبرلون ،عبدالمجیدلارمی ،محمدشفیع اوڑی ،علی محمدساگر،جی ایم سروری ،انجینئررشید،دیویندرسنگھ رانا اور دیگر اپوزیشن ممبران نے مخلوط سرکارہائے ہائے کے نعرے بلندکرتے ہوئے اس سرکارکوشیم سرکاربتایاجبکہ انہوں نے اسپیکرکی مداخلت کونظراندازکرتے ہوئے شورشرابہ جاری رکھا۔انہوں نے اسپیکرسے مخاطب ہوکرکہاکہ جب تک ہمارے خدشات ،تحفظات اورمطالبات پرایوان میں بحث نہیں کی جائیگی تب تک ہم کارروائی نہیں چلنے دیں گے ۔ سپیکر نے ماتمی قرار دادپیش کی،جس کے دوران گزشتہ اسمبلی سیشن کے بعد فوت ہوئے ممبران اسمبلی اور پارلیمان کے علاوہ اہم شخصیات کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اسمبلی میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوئی جب چاہ ایوان میں دھرنے پر بیٹھے نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی عبدالمجید لارمی نے گزشتہ دن کولگام ہلاکتوں پر احتجاج کرتے ہوئے سپیکر کو میمورنڈم پیش کرنے کی کوشش کی۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ عبدالحق خان نے عبدالمجید لارمی کو اپنی نشست پر بیٹھنے کیلئے کہا۔عبدالمجید لارمی برہم ہوئے اور انہوں نے دیہی ترقی  کے وزیر سے کہا کہ وہ گزشتہ اڈھائی گھنٹہ سے احتجاج کر رہے ہیں،کسی نے بھی انکی طرف توجہ نہیں دی اور اب جب اسپیکر نے انہیں کچھ کہنے کیلئے بولا تو آپ مداخلت کر رہے ہیں۔لارمی نے کہا ’’  آپ نائب وزیر اعلیٰ بننے کی کوشش نہ کریں،آپ ایک اخوانی ہو اور میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں‘‘۔ اس موقعہ پر ایڈوکیٹ حق خان نے کہا کہ میں کھبی عسکریت پسند نہیں تھا اور اگر یہ ثابت ہوجائے تو میں مستعفی ہونے کیلئے تیار ہوں۔دونوں کے درمیان ابھی بحث جاری ہی تھی کہ سابق اسپیکر اسمبلی ایڈوکیٹ محمد اکبر لون بھی نشست سے اٹھے اور دیہی ترقی کے وزیر سے کہا ’’ میں یہ ثابت کرسکتا ہو کہ حق خان البرق کے ایک اعلیٰ کمانڈر تھے،اور اس نے میری رہائش گاہ پر ظہرانہ بھی کیا‘‘۔انہوں نے ایڈوکیٹ حق خان سے کہا کہ وہ انہیں غلط ثابت کریں جبکہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک وقت وہ الجہاد بھی چلایا کرتے تھے۔ کانگریس کے عثمان مجید بھی بحث میں شامل ہوئے اور انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ایک ملی ٹنٹ تھا،اس لئے جانتا ہوں کہ ایڈوکیٹ حق خان بھی ایک جنگجو تھا۔ پی ڈی پی کے جاوید میر نے بحث  میںحصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنگجو تھے اور اب مین اسٹریم میںہیں۔ ایڈوکیٹ لون نے  اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ کیوں نہ ریاستی پولیس کے سربراہ کو تحقیقات کیلئے کہا جائے تاکہ،دودھ الگ اور پانی الگ ہوجائے گا۔ اس سے قبل کانگریس کے جی ایم سروڑی اور جاوید میر کے درمیان اس وقت ان بن ہوئی جب سروڑی نے کہا کہ ملک میں بی جے پی نے فرقہ پرستی کو ہوا دی جبکہ پی ڈی پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’ قرآن نہ ماننے والی جماعت کے ساتھ انہوں نے ہاتھ ملایا‘‘۔اس موقعہ پر جاوید مصطفیٰ میر برہم ہوئے اور انہوں نے سروڑی پر برستے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام برائیوں کی جڑ کانگریس ہے، بابری مسجد شہید کرنے واالوں کو بھی کانگریس نے پناہ دی۔انہوں نے سروڑی سے مخاطب ہو کر سوالیہ انداز میں کہا،افضل گورو کو کس نے پھانسی دی۔مقبول بٹ کو کس نے تختہ دار پر چڑھایا،کانگریس سب سے بڑی مجرم ہے۔سروڑی نے جاویدمصطفی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد بھی کانگریس میں تھے تاہم جاوید میر نے کہا کہ کانگریس کی پالیسوں کو دیکھ کر ہی وہ اس جماعت سے الگ ہوئے تھے۔ ریاستی اسمبلی میں اس وقت ایک مرتبہ پھر عجیب و غریب کیفیت پیدا ہوئی جب ماتمی قرار داد پر تمام ارکان اسمبلی نے2منٹ کی خاموشی اختیار کی،تاہم انجینئر رشید نے میجر گگوئی کے خلاف قرارداد منظور کرنے کی دہائی دیتے ہوئے چلایا’’ آپ کی خاموشی سے کیا ہوگا، کسی کی روح کو تسکین نہیں ہوگی،میجر گگوئی پر لب کشائی کیوں نہیں‘‘۔قرار داد کو منظور کیا جائے،جس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ کی طرف مخاطب ہوکر کہا کہ یہ ڈرامہ بند کیا جائے۔انہوں نے رائے شماری کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ اٹانومی ہمیں نہیں چاہے،بلکہ ریاست میں رائے شماری کی جائے۔ ماتمی قرار داد پر پیپلز کانفرنس کے ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار نے نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب مرکزی سرکار نے حزب المجاہدین سے بات کی،تو اس جماعت نے انہیں بے نقاب کیا۔اس پر نیشنل کانفرنس کے ممبران اور بشیر احمدڈار کے درمیان جب تو تو میں میں ہوئی تو سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ صحیح نہیں کہ اس بات کا فیصلہ لیا گیا تھا کہ اس بات چیت کو میڈیا سے دور رکھا جائے،تاہم آپ نے پریس کو وہاں بھجوا کر ان کمانڈروں کو بے  نقاب کروایا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

کشمیر

شہر میں گندے پانی کی سپلائی ، ٹیسٹنگ رپورٹوں میں انکشاف

July 19, 2025
کشمیر

فی طالب علم پر ایک سال میں 1 لاکھ روپے خرچ اساتذہ کو بہتر نتائج کیلئے جوابدہ بنانے کا فیصلہ

July 19, 2025
کشمیر

سی آئی کے کی کارروائی،10 افراد گرفتار

July 19, 2025
کشمیر

سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس دراندازی مخالف گرڈمضبوط

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?