لکھنو// وقف بورڈ معاملہ کی جانچ سی بی ا?ئی سے کرانے کی سفارش کے بعد اب اکھلیش کے دور میں شروع کی گئی قبرستانوں کی چہار دیواری اسکیم پر یوگی حکومت کی نظر ہے۔ یوگی حکومت نے اب اس اسکیم پر نظر گرادی ہے اور اس کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جن نکات پر جانچ کی جارہی ہے ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ کوئی چہار دیواری متنازع زمین پر تو نہیں تعمیر کی گئی۔خیال رہے کہ اکھلیش حکومت کے دوران اقلیتی بہبود کے وزیر رہے اعظم خان نے اس اسکیم کو شروع کیا تھا۔ پانچ سال میں تقریبا 1200 ?روڑ روپے اس اسکیم میں خرچ کئے گئے۔ اسکیم کے تحت پہلے چار سالوں تک اس میں ہر سال 200 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، وہیں پانچویں سال اس کیلئے 400 کروڑ روپے کا بجٹ پاس کرایا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ مطابق اس منصوبہ کے دوران کئی اضلاع سے ریاستی حکومت کو شکایات ملی تھیں ، لیکن اس وقت کسی افسر نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اب یوگی حکومت میں انہی شکایات کو بنیاد قرار دیتے ہوئے اقلیتی بہبود محکمہ نے جانچ کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔شکایات سے پتہ چلا ہے کہ قبرستانوں کی چہار دیواری کے معیار کو جانچنے کی ڈی ایم ، ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں کی ذمہ داری طے کی گئی تھی ، لیکن کسی نے کبھی کچھ نہیں کیا۔