سرینگر//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے گذشتہ رات کنہ دجن ، پکھر پورہ ، تاری پورہ ، فریس ڈب اور چرارِ شریف حلقے کے دیگر علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو فیلڈ دورہ کرکے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کسانوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی دی ہے۔