Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

شراب کی فروخت کے خلاف احتجاجی مہم ،جموں کے علاوہ خطہ چناب و پیر پنچال میں خواتین آتش زیر پا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 19, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//گزشتہ 2برس سے جموں خطہ میں شراب کی فروخت کے خلاف ایک مہم سے چل نکلی ہے ۔ چونکہ یہ مہم ریاست کے اقلیتی فرقہ کی جانب سے چلائی جا رہی ہے اس لئے نہ تو اس کے خلاف کوئی آواز اٹھی بلکہ کئی سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے اسے حمایت مل رہی ہے، یہاں تک کہ ضلع راجوری سے حکمران بی جے پی کے ایک شعلہ بیان ممبر اسمبلی ، جو اکثریتی فرقہ کی مخالفت کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، شراب پر پابندی کے کٹر حامی بن کر سامنے آئے ہیں ۔ البتہ اگر یہی مہم اکثریتی طبقہ کی طرف سے چلائی جاتی تو اسے ریاست میں نظام مصطفی کے نفاذ کا ایک حصہ قرار دے کر اس کی بھر پور مخالفت کی گئی ہوتی اور اس کی مخالفت میں جگہ جگہ شراب کی دکانیں اور مے خانے کھول دئیے جاتے ۔ بہر حال جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ اسے آگے بڑھانے کے لئے سماج کے تمام طبقوں کو آگے آنے کی ترغیب ملتی ہے ۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ضلع ادہم پو رمیں منتھل کے مقام پر شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف خواتین سامنے آئیں۔خطہ پیر پنچال کے مینڈھر میں لوگوں نے شراب کی فروخت کے خلاف زور دار احتجاج کیا تو اس کے بعد ماہ مارچ میں جموں کے روپ نگر کی رہائشی کالونی میں شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف لوگوں نے مظاہرے کئے جس کی قیادت حکمران بھاجپا کی یوتھ اکائی BJYMکر رہی تھی ۔ حال ہی میں یہ معاملہ طول پکڑ گیا ہے ۔حال ہی میں جموں خطہ میں متعددمقامات پر مسلسل مظاہرے ہوئے جس دوران احتجاج کرنے والی خواتین نے شراب کی دکانوں کو جلانے کی کوشش بھی کی۔23مارچ کو ضلع سانبہ کے چک منگو گائوں میں تو 14مئی کو آر ایس پورہ میں شراب کی فروخت کے خلاف زور دار پروٹسٹ ہوا۔خطہ چناب میںبٹوت کشتواڑ روڈ پر کنڈیری نالہ کے مقام پر ایک قدیم شراب کی دکان پر خواتین نے ہلہ بول کر سینکڑوں فروٹیاں اور بوتلیں توڑ دیں تو حال ہی میں 27مئی کو باغ باہو کے متصل واقعہ شراب کی دکان کو آگ لگا دی گئی ۔ام الخبائث کے مضر اثرات اور اس کے انجام سے ہر کوئی واقف ہے ۔ جب جموں سرینگر شاہراہ سے کٹرہ میں قائم ویشنو دیوی یونیورسٹی کو جانے والی سڑک پر شراب کا ایک ٹھیکہ کھولا گیا، اس کی مخالفت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی جسے طاقت کا بھاری استعمال کر کے دبا دیا گیا۔ یہ عین وہی وقت تھا جب سرینگر کے این آئی ٹی میں غیر ریاستی طلاب پر پولیس لاٹھی چارج کی گونج سرینگر سے لے کر دہلی تک سنائی دے رہی تھی لیکن منتھل کے قریب شراب کی دکان کے خلاف آواز بلند کرنے والے مظاہرین ،جن میں بیشتر خواتین تھیں، پر طاقت کے بیہمانہ استعمال کے خلاف کسی نے آواز اٹھانے کی زحمت گوارہ نہ کی۔ یہاں سے تحریک ملنے کے بعد یہ سلسلہ دراز ہو تا گیا اور شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج ہونا شروع ہو گئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025
جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?