کولکاتہ//مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اقوام متحدہ کی دعوت پر آج نیدرلینڈ جائیں گی، جہاں وہ اقوام متحدہ کے کنونشن سے خطاب کریں گی۔ محترمہ بنرجی ملک کی پہلی وزیر اعلی ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے اپنے کسی پروگرام کے لئے مدعو کیا ہے ۔ وہ نیدرلینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں 22 اور 23 جون کو منعقد اقوام متحدہ کی پبلک سروس سیرومنی(عوامی خدمت سے متعلق پروگرام) میں شامل ہوں گی۔سال 2017 کے پبلک سروس سیرومنی کا موضوع 'دی فیوچر از نا¶:ایسے لیریٹنگ پبلک سروس اننوویشن فار ایجنڈا 2030' ہے ۔ تقریب میں دنیا کے مختلف حصوں سے پانچ سو نمائندے شامل ہوں گے ۔
ممتا حکومت کی کنیاشر¸ منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر ستائش کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے لئے انہیں نوازا بھی گیا تھا۔ اس کے علاوہ سبج ُساتھی اور یواشر¸ منصوبوں کو بھی کافی مقبولیت ملی تھی۔یو این آئی