سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر کو مقتول ایس ایچ او فیرو زاحمد ڈار کے گھر سنگم جاکر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے مقتول پولیس افسر کے والدین ، بیوہ اوردو بچوں کی ڈھارس بندھائی۔اس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے متعلقہ حکام کو مقتول پولیس افسر کے نزدیکی لواحقین کے حق میںسرکاری نوکری دینے کے لئے کاروائی فوری طور مکمل کرنے کے لئے کہا۔وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ کے ہاؤسنگ لون کی ری سٹرکچرنگ کی مانگ پر غور کرنے کا بھی یقین دلایا۔نائب صدر پی ڈی پی سرتاج مدنی ، وائس چیئرمین کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ، سول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔