کشتواڑ//وادی چناب کے ضلع کشتواڑ میں عیدالفطر منانے کے سلسلہ میں لوگ خریداری میں مشغول ہیں۔ماہ رمضان کے متبرک ایام کے دنوں کے بعد دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر مناتے ہیں۔عید منانے سے کئی دن قبل ضلع کے لوگ عید الفطر کا مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ضلع کشتواڑ اور بیرونی علاقہ سے موصول ہوئے تفصیلات کے مطابق لوگ کافی تعداد میں عید منانے کے لئے بازاروں کا رُخ کر رہے ہیں۔عام طور سے ماہ رمضان کے آخری ہفتہ میںلوگ خصوصاً بچے اور خواتین عید کی پوشاک بشمول جوتے، زیورات وغیرہ کی خریداری کرتے ہیں۔بازاروں میں بھی کافی گہما گہمی دیکھی جاتی ہے کیونکہ لوگ اپنا معمول کا کام و کاج چھوڑ کر عید کی خریداری میں مشغول ہوتے ہیں۔جہاں پر چوڑیوں ،مہندی ،زیورات اور بیوٹی سیلووں پر کافی رش دیکھا جاتا ہے وہیں خواتین عید کے موقعہ پر لذیز کھانے پکانے کے لئے سامان کی خریداری میںمشغول ہوتی ہیں۔اظہر علی ،جو کہ کسی بھی موقعہ پر عید یا دیوالی بلا لحاظ مذہب اکٹھا خریداری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تہوار امن اور بھائی چارہ کی ایک علامت ہیں۔انہوں نے مزید اس اُمید کا اظہار کیا کہ ماہ رمضان کے اختتام پر یہ تہوار ریاست خصوصاً ضلع میں خوشحالی لائے گا۔ددریں اثنا کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ضلع کے دوکانداروں نے کہا کہ گُذشتہ سال کے مقابلہ میں نوٹ بندی کی وجہ سے امسال خریداری کم رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بازاروں میں گنے چُنے ایٹموں کے لئے آتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گُذشتہ سال لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں نے بغیر کوئی پرواہ کئے ہوئے خریداری کی۔لیکن نوٹ بندی کی وجہ سے اس تہوار پر خریداری کا شرح کم رہا ہے ۔