کراچی// پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رسمی اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کرنا ہے۔