سرینگر//نئی دہلی میں مقیم کنیڈا کے سفارتکاروں پر مشتمل ایک وفدنے منگل کونائب وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈران سے ملاقی ہوئے۔ وفد کی قیادت پولٹیکل اینڈ اکنامک پروگرام کے کونسلر اور سربراہ گیلین فاسٹ اور گیری انڈرسن کر رہے تھے ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے وفد کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے اقتصادی ، سیاسی اور ترقیاتی شعبوں کے تحت کئے گئے اقدامات سے متعلق متعدد معاملات پر غور و خوض کیا ۔ انہوں نے وفد کو ریاست میں شفاف اور جوابدہ انتظامیہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اس دوران وفد نے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقی ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو اور ٹریجرر شمی سنگھ اوبرائے بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ریاست کی مجموعی سیاسی، معیشی ،اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں تبادلہ خیالات کیاگیا۔پارٹی لیڈران نے سفارتکار کو جموںوکشمیر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور نیشنل کانفرنس کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔