سرینگر//زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گذشتہ شام نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ وزراء ، قانون ساز ، سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ، میڈیا ، معزز شہری اور سول سوسائیٹی کے ارکان بھی افطار پارٹی میں موجود تھے ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے مہمانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی خیر عافیت کی تمنا ظاہر کی ۔ تقریب میں مغرب کی نماز کیلئے خواتین اور حضرات کیلئے اعلیحدہ انتظام کیا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر صوفیانہ موسیقی کے پروگرام کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔