سرینگر// وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری اور ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے کل صنعت نگر سرینگر میں ایک کار شو روم کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر جیپ آٹو موبائلز شو روم میں افتتاحی رسم کے سلسلے میں ایس یو وی’’جیپ کمپاس‘‘ کی نقاب کشائی گئی۔شو روم کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے وزراء نے کہا کہ نجی ادارے اقتصادیات کو بہتر بنانے اور روز گار فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔تجارتی یونٹ کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے وزراء نے کہا کہ کار شو روم میں کاروںکے شائقین کو نئی سہولیات میسر رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شو روم کے منتظمین کو معیار کی برقراری کو یقینی بنانا چاہئے۔